شرقپور پولیس کی بڑی کارروائی! شراب کی بڑی کھیپ برآمد، دو اسمگلر گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

شرقپور شریف پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران شراب کی بڑی کھیپ برآمد کرکے دو مبینہ ملزمان کو دھر لیا ہے۔ ملزمان اس مکروہ دھندے کو مختلف اضلاع میں پھیلانے کی تاک میں تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او شرقپور شریف واجد عباس کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس ٹیم نے ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران گھر سے سینکڑوں بوتلیں شراب قبضے میں لے لی گئیں جو کہ قریبی اضلاع میں سپلائی کی جانی تھیں۔

ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار ملزمان لاہور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے مختلف علاقوں میں شراب کی ترسیل کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک کے باقی کارندوں اور سہولت کاروں تک پہنچنے کے لیے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او واجد عباس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ علاقے سے منشیات اور شراب کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Posts