چیٹ جی پی ٹی پر خطرناک سرگرمیوں کا الزام! معاملہ کینیڈین عدالت تک جا پہنچا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کی انتظامیہ نے معروف مصنوعی ذہانت (اے آئی) ریسرچ فرم اوپن اے آئی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ یہ قانونی چارہ جوئی ایک تعلیمی ادارے میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے تناظر میں کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دائر کیے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کے چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹ پر انتہائی خطرناک اور تشویشناک سرگرمیاں ریکارڈ پر موجود تھیں تاہم اس کے باوجود اے آئی کمپنی نے بروقت قانون نافذ کرنے والے اداروں یا پولیس کو اس بابت مطلع کرنے کی زحمت نہیں کی۔

دوسری جانب اوپن اے آئی کی انتظامیہ نے اس المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کمپنی کا صفائی میں کہنا ہے کہ اس وقت ان کے پاس کسی بھی ممکنہ یا فوری حملے کا کوئی واضح اور قطعی ثبوت موجود نہیں تھا جس کی بنیاد پر کوئی پیشگی اطلاع دی جاتی۔

اس قانونی کارروائی کے بعد ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بار پھر مصنوعی ذہانت کے اخلاقی ضابطوں، صارفین کی سکیورٹی، کمپنیوں کی ذمہ داری اور خطرناک رجحانات کی بروقت نشاندہی کے نظام پر شدید سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

Related Posts