اسحاق ڈار کی واپسی سے کس کو پریشانی لاحق ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسحاق ڈار کے وطن واپس لوٹتے ہی ملک میں سٹے باز پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

 ماہرِ معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کی وجہ سے اوپن مارکیٹ و انٹر بینک کے سٹے باز خوف کا شکار ہوگئے ہیں۔

فرخ سلیم نے کہا کہ سٹے بازاور منافع خور خوف میں مبتلا اسی لئے ہوئے ہیں کہ شاید وزیر خزانہ اپنے دفتر کی اتھارٹی کو استعمال کرنا جانتے ہیں جس کی وجہ سے ڈالر کے بھاؤ میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کے شہریوں نے ایک بار پھر ٹیکس دینے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈالر کا فقدان سب سے سنگین معاملہ ہے، ہمارے پاس ڈالر تیزی ختم ہو رہے ہیں یا ممکنہ طور پر ختم ہوچکے ہیں جس کی اہم وجہ اربوں ڈالرز کی درآمدات ہونے کے ساتھ برآمدات نہ ہونا ہے۔

ڈاکٹر فرخ نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں تیل کے بھاؤ میں کمی ہو رہی ہے جس کے تحت اسحاق ڈار ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے قوم کو ریلیف فراہم کر سکتے ہیں۔

ماہرِ معاشیات نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ببھی کافی کمی ہوگئی ہے جس کے پیشِ نظر ملک میں بھی کھانے پکانے کے تیل کے نرخوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔

Related Posts