کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کا افتتاحی راؤنڈ مکمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کا افتتاحی راؤنڈ مکمل
کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کا افتتاحی راؤنڈ مکمل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کا افتتاحی راؤنڈ اور قائداعظم ٹرافی کا افتتاحی راؤنڈ بھی آج مکمل ہو گیا۔

کراچی کے کے سی سی اے اسٹیڈیم میں سدرن پنجاب نے ناردرن کو 66 رنز سے شکست دی۔ جیت کے لیے 380 رنز کے تعاقب میں ناردرن 313 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے فیصل اکرم نے دوسری اننگز میں تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں، سنٹرل پنجاب نے سندھ کو دو وکٹوں سے شکست دی۔ سنٹرل پنجاب نے 225 رنز کا ہدف 65 ویں اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے رضوان حسین نے 88 اور عمران ڈوگر نے 72 رنز بنائے۔

دوسری جانب قائداعظم ٹرافی کا افتتاحی راؤنڈ بھی آج مکمل ہو گیا۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ناردرن نے سدرن پنجاب کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ فالو آن کے بعد سدرن پنجاب کی ٹیم 104 اوورز میں 265 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ہارنے والی ٹیم کی جانب سے عمران رفیق اور عثمان صلاح الدین نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ناردرن کے موسیٰ خان اور مہران ممتاز نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ناردرن نے چھ رنز کے ہدف کا تعاقب دوسرے اوور میں کر لیا۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سنٹرل پنجاب اور سندھ کا میچ ڈرا ہوا۔ دن کی خاص بات سنٹرل پنجاب کے طیب طاہر کی دوسری اننگز میں ناقابل شکست سنچری تھی جنہوں نے 252 گیندوں پر 18 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 152 رنز بنائے۔

پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز میں 61 رنز بنائے۔ جیت کے لیے 338 رنز کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم 44 اوورز میں چار وکٹوں پر 132 رنز بنا سکی۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ اعلان ہوگیا

ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو 134 رنز سے شکست دی۔ جیت کے لیے 370 رنز کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم 235 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بلوچستان کے خرم شہزاد نے دوسری اننگز میں تین وکٹیں اور میچ میں سات وکٹیں حاصل کیں۔

Related Posts