عمران ہاشمی کا ایشوریا رائے سے متعلق اہم انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران ہاشمی کا ایشوریا رائے سے متعلق اہم انکشاف
عمران ہاشمی کا ایشوریا رائے سے متعلق اہم انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری معروف اداکار عمران ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ایشوریا رائے کے بڑے دیوانے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عمران ہاشمی نے کنیکٹ ایف ایم کینیڈا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایشوریا رائے کا بڑا دیوانہ تھا۔

عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ جب میں اپنے کزن موہت سوری کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھا تو ایشوریا رائے کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے ان کی وین کے پاس کھڑا رہتا اور گھنٹوں انتظار کرتا تھا۔

امریکی ماڈل جی جی حدید نے اسرائیل مخالف پوسٹ ڈیلیٹ کردی

عمران ہاشمی نے بتایا کہ میں نے ایسا پہلے کبھی نہیں کیا تھا یہ میری احمقانہ حرکت تھی، دراصل ہم فلم ’راز‘ کیلیے کام کر رہے تھے لیکن اس سے قبل میں نے ایشوریا رائے کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ دیکھی اور ان کا دیوانہ ہوگیا، ان کی جھلک دیکھنے کیلیے بے تاب رہتا تھا۔

Related Posts