قومی ایئر لائن کے منجمد ہونے والے تمام اکاؤنٹس بحال

اسلام آباد: ٹیکس کی عدم ادائیگی پر قومی ائیرلائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے بعد فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے بحال کردیئے گئے ہیں۔

پی آئی کے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی ایئر لائن کی جانب سے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کردیے گئے ہیں، ملک بھرمیں پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس کو بحال کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ائیر لائن نے مسافروں سے ٹکٹ کی مد میں لی گئی رقم ایف بی آر کو ادا نہیں کی۔ ملک کے تمام بینکوں میں پی آئی اے کے 28 اکاؤنٹس ہیں، پی آئی اے 2 ارب 70 کروڑ روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا نادہندہ ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا

دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ آئل نے بھی پی آئی اے کے طیاروں کا ایندھن بند کرنے کی وارننگ دی ہے اور ائیر لائن سے ڈیڑھ ارب روپے کے واجبات کی فوری ادائیگی کامطالبہ کیا ہے۔