بدھ 12 اگست کو کراچی کے ان علاقوں میں 10 گھنٹوں تک بجلی بند رہے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی میں بجلی سہلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے 12 اگست 2026 کو شہر کے مختلف علاقوں میں مینٹیننس کے باعث بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق مختلف فیڈرز پر صبح سے شام تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

شیڈول کے مطابق اجمیر گارڈن، انارکلی، آرا مشین آر ایم یو، عوثاف انڈسٹریز، کیپٹل ہاؤسنگ سوسائٹی، چائلے کارنر آر ایم یو، ڈیہہ لانڈھی، ایگل اسکواڈ، گبول پمپنگ، ایچ ایم ایکسٹریکشن، ہالاری میمن سوسائٹی، ابراہیم نفیس آر ایم یو، جمعہ ولیج، کے ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی، لانڈھی چاول، مسجدِ اکبر سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش ہوگی۔

نور ہاؤسنگ، پی پی آئی، رنگون والا، رفیع پیراڈائز، ایس اے ایف کمپنی، شہز ریزیڈنسی، شاہین گرڈ آر ایم یو، شیخ زید، شمیم اپارٹمنٹ، سلطان پلازہ (او ایچ پی-55)، ٹیچرز سوسائٹی، ٹوڈیز ریسٹورنٹ، یو کے اسکوائر، عبیداللہ آر ایم یو، وائٹ ہاؤس آر ایم یو اور ذوالفقار کمرشل ایس/ایس-02 بھی بجلی کی بندش سے متاثر ہوں گے۔

کے الیکٹرک کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بیشتر علاقوں میں بجلی کی بندش صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی تاہم بعض فیڈرز پر مختلف اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔اوصاف انڈسٹریز اور ایچ ایم ایکسٹریکشن کے لیے بندش کا وقت صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک درج ہے جبکہ گبول پمپنگ پر صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

اسی طرح ایگل اسکواڈ اور لانڈھی چاول میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک جبکہ کیپٹل ہاؤسنگ سوسائٹی اور دیگر متعدد علاقوں میں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہنے کا شیڈول دیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق بجلی کی بندش مینٹیننس شٹ ڈاؤن کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بجلی کی بندش کے مقررہ اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔

Related Posts