الیکشن 2024 :الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کی تربیت کامیابی سے مکمل کر لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 ء کے کامیاب انعقاد کے لیے لگ بھگ14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملے کی تربیت کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

ان تربیتی مشقو ں کے ذریعے اس امر کو یقینی بنایا گیا کہ تمام انتخابی عملہ عام انتخابات2024ء کے دوران اپنے فرائض منصبی مؤثر اور پیشہ ورانہ طور پر سرانجام دے سکے ۔

کمیشن کے ترجمان کے مطابق انتخابی عملے کی تربیت کے لیے ملک بھر کے دور دراز علاقوں میں 87 روز تک مجموعی طور پر27،676 تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا جس میں 3،821 ماسٹر ٹرینرز شریک ہوئے ۔

تربیتی نشستوں کا یہ سلسلہ 19 نومبر 2023ء کو شروع ہوا اور 3 فروری 2024ء کی شام کو پایہ تکمیل کو پہنچا۔ تربیتی نشستوں میں شریک ہونے والوں میں 144 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز(DROs) ، 859 ریٹرننگ آفیسرز(ROs) کے علاوہ پولنگ عملہ شامل تھا۔

پولنگ عملہ میں تربیت پانے والوں میں191,526 پریزائیڈنگ افسران اور سینئر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران (APOs) شامل تھے جن کے لیے 7,663دو روزہ تربیتی نشستیں منعقد کی گئیں۔ اس کے علاوہ 785,060 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز (APOs) اور پولنگ آفیسرز کے لیے 19,630 ٹریننگ سیشنزکرائے گئے۔

علاوہ ازیں شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے، الیکشنزایکٹ 2017ء کی دفعہ 234 کے تحت انتخابی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے علاقائی سطح پر 32 ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرز (RMCs)اور ضلعی سطح پر1،336 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز (DMOs) اور مانیٹرنگ آفیسرز(MOs) کے لیے بھی ضروری تربیت کا اہتمام کیا گیا ۔

کمیشن نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (EMS) کو مؤثر طریقے سے چلانے کے لیے تقریباً 5،000 افسران اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز (DEOs) کو ریٹرننگ افسران کے ساتھ منسلک کرنے سے پہلے 148 ٹریننگز کرائیں ۔ اسی طرح کمیشن نے انتخابات کے دوران سیکیورٹی فرائض کی بہترین انجام دہی یقینی بنانے کے 1400 ماسٹر ٹرینرز (MTs) تیارکیے جنہوں نے بعد ازاں 503,495 سیکیورٹی اہلکاروں کو ضروری تربیت فراہم کی ۔

Related Posts