کراچی اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے ٹائٹل مصری کھلاڑیوں نے جیت لئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:مصری کھلاڑیوں نے کراچی اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے ٹائٹل اپنے نام کرلئے،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے انعامات تقسیم کئے۔

کراچی اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں کریم عبدالگواد نے ہم وطن حریف یوسف سلیمان کو تین صفر سے ہرایا۔

ویمنز کیٹیگری فائنل میں ہانے کانگ کی چین سن یک ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئیں، نور ابولاماکریم چیمپئن بن گئیں،فائنل مقابلے کا اسکور گیارہ سات، نو گیارہ اور آٹھ چھ رہا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے انعامات تقسیم کئے جبکہ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی محمودمولوی بھی موجود تھے۔

اختتامی تقریب میں ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کی جانب سے آنر کیا گیا۔

Related Posts