غیرملکی فنڈنگ کیس،پی ٹی آئی کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ،10اکتوبرکوسنایاجائےگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کاروزانہ کی بنیادپر سماعت کافیصلہ
پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کاروزانہ کی بنیادپر سماعت کافیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں  پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی 4درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیاجو کہ 10اکتوبرکو سنایاجائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 3 رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے خلاف غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک نے اسکروٹنی کمیٹی کو تحریک انصاف کے 23 اکاؤنٹس کے بارے میں بتایا ہے۔  چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ تحریک انصاف نے کمیٹی کو 4 نئی درخواستیں دی ہیں، اسکروٹنی کمیٹی نے درخواستیں ہمیں بھجوائی ہیں کہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کرے، آپ صرف کام کا دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل نے استدعا کی کہ سکروٹنی کمیٹی کی تحقیقات لیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،گمراہ کن معلومات پر میڈیا ٹرائل کیا گیا ، ہماری چاروں درخواستوں میں یہی مطالبہ ہے کہ کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے سے روکی جائے اور غلط معلومات پر کارروائی کی جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ ساڑھے پانچ سال میں آپ کے ساتھ ہوا ہی کیا ہے جوپی ٹی آئی کے بانی رکن اکبرایس بابر پر بدنیتی کا الزام لگا رہے ہیں،ٹی وی پراگرکچھ آتا ہے توآپ نظرانداز کریں۔  میڈیا پر معلومات شیئر ہونے سے کمیٹی کا کیا تعلق ہے،جن 23 اکاؤنٹس کا ذکر کیا جا رہا ہے کیا یہ اسٹیٹ بینک نے لکھا ہے؟

درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل نے معلومات لیک کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی مقدمے سے بھاگناچاہتی  ہے ،  وکیل احمد حسن نے کہاکہ اسٹیٹ بینک نے کمیٹی کو تحریک انصاف کے 23 اکاؤنٹس کے بارے میں بتایا ہے،تحریک انصاف جن ٹی وی رپورٹس کا ذکر کر رہی ہے اس میں ان کے اپنے لوگوں نے انفارمیشن لیک کی، کمیٹی کی ہر میٹنگ میں تحریک انصاف کی نمائندگی موجود تھی، تحریک انصاف کے نمائندہ کی عدم حاضری کے باعث تو کمیٹی میٹنگ بھی نہیں ہوتی تھی۔

 دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی 4 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا،جو کہ 10 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ 

Related Posts