الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، عمران خان تمام نشستوں سے کامیاب قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلمان شہباز کو این آر او ٹو کے ذریعے پاک صاف کیا گیا،عمران خان
سلمان شہباز کو این آر او ٹو کے ذریعے پاک صاف کیا گیا،عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 20 دسمبر 2022 کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو تمام 7 نشستوں سے کامیاب قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 7 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے اخراجات جمع نہ کرائے جانے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔ عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کو تمام نشستوں سے کامیاب قرار دے دیا جبکہ الیکشن میں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات مقررہ وقت پر جمع نہیں کرائی گئیں۔

سابق وزیر اعظم نے  قومی اسمبلی کے حلقہ جات (این اے 22، 24، 31 ، 108، 118، 239 اور 45) میں اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گزشتہ برس بطور وزیر اعظم تحریکِ عدم اعتماد لا کر عہدے سے ہٹایا گیا جو جمہوری طریقے سے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔

عمران خان نے 1992 میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو کپتان کی حیثیت سے رہنمائی کی اور پھر اسی ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا جس کے بعد سے اب تک ون ڈے کرکٹ کا کوئی اور ورلڈ کپ پاکستان کے نام نہیں ہوا۔

ملک بھر میں چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت کا گراف نت نئے اسکینڈلز اور یو ٹرن پر مبنی بیانات کے باوجود اوپر کی طرف جارہا ہے جس پر وفاقی حکومت کو تشویش ہے۔

Related Posts