اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA and private airlines demand 2 more years exemption in aeronautical charges

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ حماد اظہر کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے پی آئی اے ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ای سی سی کا اجلاس گزشتہ روز وزیرِ خزانہ حماد اظہر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں ملک کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور معاشی مسائل کے حل کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔

ای سی اجلاس میں قومی ائیر لائن (پی آئی اے) میں جدت لانے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور پی آئی اے کو نفع بخش بنانے کے ساتھ ساتھ وسائل کے بہتر استعمال کیلئے تنظیمِ نو (ری اسٹرکچرنگ) پروگرام کی منظوری دی گئی۔ 

یاد رہے کہ وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں وزارت توانائی کے لیے 38 کروڑ 22 لاکھ روپے کی دو ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی جبکہ وزارت دفاع کے وی وی آئی پی جہاز کی مرمت کے لیے 33 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز سرمایہ کاری بورڈ کے اخراجات کے لیے 3 کروڑ روپے، ای ووٹنگ کی مشاورت اور اطلاق  کے لیے 28 کروڑ کی گرانٹ منظور کی گئی جبکہ پاور ڈویژن کو گرانٹ کی فراہمی کی سمری پر مزید کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

مزید پڑھیں: ای سی سی نے مختلف منصوبوں کےلیے گرانٹ کی منظوری دے دی

Related Posts