صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ! شہباز حکومت نے بجلی پھر مہنگی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 52 پیسے کا اضافہ کردیا جس کے بعد صارفین کو تین ماہ تک اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر مجموعی طور پر 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، جبکہ صارفین کو ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بجلی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

نیپرا کے مطابق 52 پیسے فی یونٹ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین بھی اس اضافے سے مستثنیٰ نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ اگست میں بھی ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمت میں 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔

یہ اضافہ جون 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا اور کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی لاگو ہوا تھا جس کے اثرات اگست کے بجلی کے بلوں میں نظر آئے تھے۔

Related Posts