الیکشن کمیشن پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ محمد حامد رضا اور عبداللطیف کو نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے تینوں سابق ارکان قومی اسمبلی کی نااہلی کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق گوشوارے جمع کروانے تک تینوں نااہل رہیں گے اور اس دوران عام، ضمنی، سینیٹ اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت ارکان پارلیمنٹ کے لیے اپنے، شریک حیات اور زیرِ کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کی سالانہ تفصیلات جمع کروانا لازمی ہے۔ مالی سال 2024-25 کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 تھی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مقررہ مدت میں گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کی جا سکتی ہے۔ جنوری 2026 میں بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کے بعد 73 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کی گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








