ای سی سی نے وزیراعظم کے پروگرام سمیت مختلف منصوبوں کےلیے گرانٹ کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ای سی سی نے وزیراعظم کے پروگرام سمیت مختلف منصوبوں کےلیے گرانٹ کی منظوری دے دی
ای سی سی نے وزیراعظم کے پروگرام سمیت مختلف منصوبوں کےلیے گرانٹ کی منظوری دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے وزیراعظم کے ” ہنر سب کے لیے ” پروگرام سمیت مختلف اہم منصوبوں کے لیے گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرانٹ کی منظور وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دیا گیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے ) میں جدت لانے ، ٹیکنالوجی کے استعمال اور ادارے کو منافع بخش بنانے سمیت وسائل کے بہتر استعمال کے لیے تنظیم نو پروگرام کی منظوری دی گئی۔

وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں وزارت توانائی کے لیے 38 کروڑ 22 لاکھ روپے کی دو ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی جبکہ وزارت دفاع کے وی وی آئی پی جہاز کی مرمت کے لیے 33 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سرمایہ کاری بورڈ کے اخراجات کے لیے 3 کروڑ روپے، ای ووٹنگ کی مشاورت اور اطلاق  کے لیے 28 کروڑ کی گرانٹ منظور کی گئی جبکہ پاور ڈویژن کو گرانٹ کی فراہمی کی سمری پر مزید کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

انصاف امداد احساس پروگرام  کے لیے ایک ارب کی تکنیکی ضمنی گرانٹ ، وزیر اعظم کے پروگرام ’ہنر سب کے لیے‘ کے لیے 2 ارب 38 کروڑ روپے اور بلوچستان میں جاری مختلف اسکیموں کے لیے 15 کروڑ روپے منظور کیے گئے۔

Related Posts