کراچی تا روہڑی ریلوے کا نقشہ بدلنے کی تیاری! ایم ایل ون منصوبے میں اہم پیش رفت

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان ریلوے نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے تعاون سے مین لائن ون (ایم ایل ون) کے کراچی تا روہڑی سیکشن کی اپ گریڈیشن کے لیے دوسری ابتدائی مارکیٹ مشاورت مکمل کرلی جسے منصوبے کی تیاری میں اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

وزارتِ ریلوے کے مطابق مشاورت میں ملکی و غیر ملکی کنٹریکٹرز، کنسلٹنٹس، آلات فراہم کرنے والے اداروں اور مینوفیکچررز کے 134 نمائندوں نے شرکت کی۔

کراچی تا روہڑی ریلوے سیکشن کی اپ گریڈیشن حکومتِ پاکستان کے ترجیحی منصوبوں میں شامل ہے، جس کا مقصد ریلوے انفرااسٹرکچر کو جدید بنانا اور سفر کو زیادہ محفوظ، موثر اور قابلِ اعتماد بنانا ہے۔

اجلاس میں شرکا نے منصوبے کے تکنیکی، انتظامی اور خریداری سے متعلق امور پر تجاویز دیں جنہیں موثر خریداری حکمتِ عملی اور منصوبے کی آئندہ تیاری میں شامل کیا جائے گا۔

وزارتِ ریلوے کے مطابق مارکیٹ کے ساتھ مسلسل مشاورت سے خریداری کے عمل کو شفاف، مسابقتی اور موثر بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ایم ایل ون منصوبے کی تیاری کا عمل تیز کیا جارہا ہے۔

Related Posts