وفاقی بورڈ کے انٹر نتائج جاری! کامیابی کا تناسب جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کردئیے۔ بورڈ کے مطابق گیارہویں جماعت میں کامیابی کا تناسب 65.31 فیصد جبکہ بارہویں جماعت میں 85.95 فیصد رہا۔

پری میڈیکل گروپ میں آرمی پبلک اسکول کی عمارہ اظہر نے 1079 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ محمد جہانزیب 1078 نمبر کے ساتھ دوسرے جبکہ سیدہ ایمان فاطمہ 1076 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہیں۔

پری انجینئرنگ میں ایمان ارجمند نے 1075 نمبر کے ساتھ پہلی، زینب سمیع نے 1070 کے ساتھ دوسری اور عنزہ فاطمہ نے 1068 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سائنس جنرل گروپ میں پنجاب کالج کے عبداللہ اظہر نے 1063 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ہادیہ ذکریا 1056 نمبر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔

کامرس گروپ میں پنجاب کالج کی آمنہ آصف نے 1046 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Related Posts