ایرانی سپریم لیڈر نے ابراہیم رئیسی کی ایران کے نئے صدر کے طور پر توثیق کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ebrahim Raisi inaugurated as new Iran president

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تہران:ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب سے اگلے صدر کے طور پر فرمان کی توثیق کے بعد ابراہیم رئیسی کو ایران کا نئے صدر کنفرم کردیا گیا، کل پرسوں حلف اٹھائینگے۔

ایرانی آئین کے آرٹیکل 110 کی بنیاد پر صدر کے فرمانوں کی توثیق سپریم لیڈر کے فرائض میں شامل ہے۔اسلامی جمہوریہ کے مرحوم بانی امام خمینی نے تین صدور کی توثیق کی اور آیت اللہ خامنہ ای نے اب تک چار صدور کی توثیق کی ہے،ابراہیم رئیسی چوتھے منتخب صدر ہیں جن کی توثیق سپریم لیڈر کر رہے ہیں۔

سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی سمیت 73 ممالک کے 115 حکام تہران میں ابراہیم رئیسی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرینگے۔

مزید پڑھیں:پاکستان، ایران اور ابراہیم رئیسی کی کامیابی کے اثرات

سپریم لیڈر کی جانب سے توثیق کے بعد ابراہیم رئیسی نے کہا کہ 18 جون کے صدارتی انتخابات مذہبی جمہوریت کی علامت تھے جس کے دوران ایرانیوں نے شاندار ٹرن آؤٹ کا مظاہرہ کیا۔نئے صدر نے خاص طور پر ایرانی عوام کے اعتماد اور قائد کی توثیق کے لیے اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتوں کا شکریہ ادا کیا۔

سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اس موقع پر کہا کہ ایران ترقی کی جانب چھلانگ لگانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو جہادی ، قابل ، دانشمندانہ اور بہادر انتظام کی اشد ضرورت ہے جو قوم کی صلاحیت کو بالخصوص نوجوانوں کو متحرک کرسکے تاکہ ملک کو وہ مقام حاصل کرنے میں مدد ملے جس کے وہ مستحق ہیں۔

Related Posts