سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی پشاوری بھانجی کی دھوم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دنیا

پشاور میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بھانجی، بھانجا اور کزن کے شوہر سامنے آگئے۔

سوشل میڈیا پر پشاور کی ایک ٹک ٹوکر لڑکی ماہین خان کا ویڈیو انٹرویو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ بالی ووڈ کے کنگ خان کی بھانجی ہیں۔

ویڈیو میں ماہین خان کے والد اور بھائی کا انٹرویو بھی شامل ہے۔ ماہین خان کا کہنا ہے کہ ان کی ماں شاہ رخ خان کی فرسٹ کزن ہیں، جو اب کچھ عرصہ قبل فوت ہو چکی ہیں۔

ماہین خان کے بقول ان کی والدہ 2011 میں شاہ رخ خان سے ملنے بھارت جا چکی ہیں، جہاں وہ کئی ماہ شاہ رخ کے ہاں ٹھہرے۔

ماہین خان کے والد کا کہنا ہے کہ اس سفر میں انہوں نے شاہ رخ خان کی مہربانی، خلوص اور رشتے نبھانے کے جذبے کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ ہمیں خود اپنی گاڑی میں گھمانے لے جاتے اور سفر کرتے تھے۔

ماہین خان کے والد کا ماہین کی والدہ سے شادی کے متعلق کہنا ہے کہ وہ بچپن سے شاہ رخ خان کے زبردست فین تھے، ہمیشہ ان کی فلموں کی وی سی آر کیسٹس اور تصاویر اپنے پاس رکھتے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک دن ماہین کی والدہ سے ملاقات ہوئی تو پتا چلا کہ وہ شاہ رخ کی کزن ہیں، اس کے بعد میں ہاتھ دھو کر ان کے پیچھے پڑ گیا اور شاہ رخ خان سے رشتہ جوڑنے کیلئے ان کی کزن سے شادی کی ٹھانی اور شادی کرلی۔

ماہین خان کا کہنا ہے کہ ان کا انکل شاہ رخ کے بچوں سے رابطہ رہتا ہے۔ ماہین خان کا کہنا ہے کہ ان کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ وہ اپنے ماموں شاہ رخ خان سے ملیں۔

Related Posts