انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں شکست، بابر اعظم کا بیان سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم
(فوٹو: آن لائن)

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں شکست پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بیان سامنے آگیاہے جن کا کہنا ہے کہ اگر فخر زمان 2 سے 3 اوورز تک مزید بیٹنگ کرتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم  نے 4 ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں گزشتہ روز 23 رنز سے شکست کھائی جبکہ یہ میچ برمنگھم کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ میچ سے قبل ٹاس جیت کر کپتان بابر اعظم نے میزبان ٹیم انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 183 رنز بنائے۔ جواباً 184 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم آخری اوور میں 160 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ جارح مزاج بیٹر فخر زمان 45 جبکہ بابر اعظم 32 رنز بنا سکے۔ کپتان بابر اعظم نے بولنگ کی تعریف کی۔

پوسٹ میچ پریزنٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے فاسٹ بولرز کی بولنگ اچھی رہی تاہم بیٹنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔ ایک چھوٹی سی پارٹنرشپ کے بعد آنے والے بیٹرز بہتر بیٹنگ نہیں کرسکے۔ مڈل آرڈر میں بھی 40سے 50رنز کرنے والا درکار تھا۔

بابر اعظم نے کہا کہ فخر زمان کی بیٹنگ ٹیم کیلئے اچھی ہے، میں اور فخر دو یا تین مزید اوورز کھیل لیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔ انگلش وکٹ کیپر اور کپتان جوش بٹلر نے کہا کہ میچ میں تمام چیزیں پلان کے مطابق تھیں، جوفر آرچر کی بولنگ زبردست رہی جنہیں احتیاط سے استعمال کرنا ہوگا۔

Related Posts