کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے شاہ لطیف ٹاؤن، بھینس کالونی، بن قاسم، گڈاپ ٹاؤن اور لانڈھی سمیت اطراف کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلہ 31 جولائی 2026 کو شام 6 بج کر 1 سیکنڈ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت 2.9 میگنیٹیوڈ تھی۔
زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کراچی کے قریب 24.80 ڈگری شمالی عرض البلد اور 67.01 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








