محمد رضوان سٹے بازی میں ملوث؟ تحقیقاتی اداروں نے فون کا ڈیٹا کھنگال لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد رضوان کے مبینہ طور پر آن لائن سٹہ (بیٹنگ) کمپنیوں کے ساتھ روابط کے معاملے پر تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات میں پیش رفت سامنے آ رہی ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں کی جانب سے محمد رضوان کے موبائل فونز کا ڈیٹا اور سٹہ کمپنیوں کے مالکان کے ساتھ مبینہ مواصلات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس دوران کچھ ایسی گفتگو بھی مانیٹر کی گئی ہے جو مبینہ طور پر کھلاڑی اور متعلقہ کمپنی کے ایجنٹس کے درمیان ہوئی تھی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر جب تحقیقاتی حکام نے ہوٹل کی لابی میں کرکٹر سے موبائل فون طلب کیا تو انہوں نے کچھ دیر کے لیے فون حوالے کرنے سے گریز کیا تھا تاہم بعد میں ضابطے کے تحت فون حاصل کر لیا گیا۔

اس وقت محمد رضوان اور ایک اور قومی کرکٹر امام الحق کے موبائل فونز کا فرانزک تجزیہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ محمد رضوان کے پرسنل مینجر یا ایجنٹ کے ساتھ ہونے والی مبینہ گفتگو اور مالی لین دین کے شواہد کی بھی کڑی جانچ پڑتال جاری ہے۔

Related Posts