ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر 21 ستمبر 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے فی تولہ پر آگیا۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 315 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 92 ہزار 263 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کے نرخ بدستور مستحکم رہے۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 100 روپے پر برقرار ہے۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 27 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 350 ڈالر پر آگیا ہے۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں حالیہ کمی کو عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے جبکہ مقامی سطح پر چاندی کے نرخ میں فی الحال استحکام برقرار ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








