پنشنرز کیلئے ڈیجیٹل نظام کا نفاذ! جانیے وفاقی ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کیسے ملے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وزارت خزانہ نے وفاقی پنشنرز کے لیے جدید ڈیجیٹل بائیومیٹرک تصدیق کا نظام متعارف کروا دیا ہے۔ نئے ضابطہ کار کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔

نادرا کے ذریعے تصدیق:

پنشنرز کے حیات ہونے کی تصدیق اب کمرشل بینکوں کے بجائے نادرا کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ہوگی، جو براہِ راست کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس اور ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کو سگنل ارسال کرے گا۔

بینکوں کا نیا کردار:

بینک اب بائیومیٹرک ڈیٹا خود وصول یا محفوظ نہیں کریں گے بلکہ صرف پنشن کی ادائیگی کے ایجنٹ کے طور پر کام کریں گے۔

آسان طریقہ کار:

پنشنرز گھر بیٹھے نادرا کی پاک آئی ڈی (Pak ID) ایپ، نادرا سینٹرز، موبائل یونٹس، یا بینک برانچز اور ایپس کے ذریعے اپنی تصدیق کرا سکیں گے۔

معطلی کا ضابطہ:

مسلسل چھ ماہ تک ڈیجیٹل سگنل نہ ملنے پر پنشن عارضی معطل ہو سکتی ہے، لیکن اکاؤنٹ مکمل بند یا ڈورمنٹ نہیں کیا جائے گا۔

متبادل اور بیرون ملک مقیم افراد:

ڈیجیٹل رسائی نہ ہونے پر ضلعی اکاؤنٹس دفاتر یا پنشن سہولت مراکز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے جبکہ بیرون ملک مقیم پنشنرز کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اطلاق:

اس نظام کا مقصد پنشن کے نظام کو شفاف بنانا ہے اور اس کا اطلاق تمام وفاقی ریٹائرڈ ملازمین اور فیملی پنشنرز پر ہوگا۔

Related Posts