کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں جیب کتروں کی کارروائی، کینیڈین نژاد فیملی کا پرس مارلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں جیب کتروں کی کارروائی، کینیڈین نژاد فیملی کا پرس مارلیا
کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں جیب کتروں کی کارروائی، کینیڈین نژاد فیملی کا پرس مارلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں پاکستانی نژاد کینڈین فیملی کے پرس کو جیب کتروں نے کمال ہوشیاری سے چرا لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی سیرین ایئر کی پرواز ER.504  میں جیب کتروں نے کارنامہ کرتے ہوئے کینیڈین پاکستانی نژاد فیملی کا پرس چرایا لیا، جس پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرنے پر بھی کپتان نے جہاز کے دروازے نہیں کھولے۔

کپتان نے اے ایس ایف اور سیکیورٹی فورسز کو طلب کرلیا۔ متاثرہ فیملی نے دوران پرواز پرس کی گمشدگی کا بتایا تھا جس پر لینڈنگ کے بعد کپتان نے فورسز کو طلب کرلیا تھا۔

کپتان کی طرف سے مسافروں کو روکنے جانے پر کئی مسافروں اور کینیڈین فیملی کے تلخ کلامی بھی ہوئی ، تاہم کسی مسافر کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ متاثرہ فیملی کے مطابق پرس میں 2000 ڈالرز اور 250 درھم موجود تھے۔

تاہم معاملہ خراب ہوتا دیکھ کر جیب کتروں نے رقم جہاز میں ایک سائیڈ پر پھینک دی اور پرس دوسری جانب پھینک دیا۔ تاہم تلاشی کے دوران رقم اور پرس مل گئے، لیکن ملنے والی رقم آدھی تھی۔

فلائٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ عقبی سیٹ پر بیٹھے ہوئے لڑکوں نے پرس چرایا تھا۔

راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کی وجہ سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے جیب کتروں کی وجہ سے پوری فلائٹ کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک جون شہید، آئی ایس پی آر

Related Posts