ڈاکٹر ندرت پراچہ قانون کی اعلیٰ ترین ڈگری حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاکٹر ندرت پراچہ قانون کی اعلیٰ ترین ڈگری حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
ڈاکٹر ندرت پراچہ قانون کی اعلیٰ ترین ڈگری حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈاکٹر ندرت پراچہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون وکیل ہیں جنہوں نے عدالتی سائنس (جوڈیشل سائنس) میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے جسے قانون کی اعلیٰ ترین ڈگری قرار دیا جاسکتا ہے۔

تحقیقی ڈاکٹریٹ کے مساوی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ندرت پراچہ کے نام کے ساتھ ڈاکٹر کا اضافہ ہوگیا، جبکہ یہ ڈگری امریکا قانون سے تعلق رکھنے والے ان امیدواروں کو دیتا ہے جن کی علمی و پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابلِ قدر ہوں۔

دنیا بھر میں کچھ ہی خواتین نے یہ ڈگری حاصل کر رکھی ہے جبکہ ڈاکٹر ندرت پراچہ ان میں سے ایک بن گئی ہیں۔ وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جو عالمی سینٹر برائے تنازعاتِ سرمایہ کاری کی ایڈہاک کمیٹی کی رکن بنیں گی۔

دوسری جانب ڈاکٹر ندرت پراچہ وہ پہلی پاکستانی وکیل بھی ہیں جو برطانوی چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ برائے ثالثین کی فیلو کہلائیں گی جس کیلئے ڈاکٹر ندرت پراچہ نے 17 سال تک عالمی کمرشل ثالثی کے میدان میں طبع آزمائی کی۔

اپنے 17 سالہ تجربے کے دوران ڈاکٹر ندرت پراچہ نے بہت سی ممتاز عالمی کارپوریشنز میں حکومتِ پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ڈاکٹر ندرت پراچہ کی 2 بہنیں اور والد مختلف سرکاری محکموں میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

اپنی بہنوں کی طرح ڈاکٹر ندرت پراچہ سے بھی یہ توقع کی گئی کہ وہ سول سروسز میں خدمات انجام دیں گی، تاہم انہوں نے قانون کے شعبے کو چنا۔ 

 

Related Posts