شادی تقریبات میں غیر سنجیدہ رویہ کورونا میں اضافے کا باعث ہے۔معاونِ خصوصی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی تقریبات میں غیر سنجیدہ رویہ کورونا میں اضافے کا باعث ہے۔معاونِ خصوصی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ شادی کی تقریبات میں غیر سنجیدہ رویے کے باعث کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر پہلی سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے جبکہ شادی کی تقریبات اور اس کے دوران ایس او پیز پر پابندی نہ کرنے کی وجہ سے کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ہر گزرتے روز کے ساتھ کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں، حکومت سخت اور مشکل فیصلے کرکے ہی کورونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہوسکتی ہے، بصورتِ دیگر صورتحال خراب بھی ہوسکتی ہے کیونکہ عوام کی اکثریت کورونا کے متعلق سنجیدہ نظر نہیں آتی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 49 ہزار 992 شہری متاثر جبکہ 7 ہزار 55 جاں بحق ہوئے۔ 

مزید پڑھیں:  کورونا کے 1 ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ، 34 مزید شہری جاں بحق

Related Posts