انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں2پیسے کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں2پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں2پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.35روپے سے بڑھ کر155.37روپے اورقیمت فروخت155.45روپے سے بڑھ کر155.47روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں :کے الیکٹرک کراچی میں 3 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے پر عزم

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.20روپے اورقیمت فروخت 155.50 روپے پرمستحکم رہی۔

یوروکی قیمت میں استحکام جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں55پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید 171.30 روپے اورقیمت فروخت172.80روپے پرمستحکم جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید200.30روپے سے گھٹ کر199.75روپے اور قیمت فروخت201.80روپے سے گھٹ کر201.25روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمت میں باالترتیب5،5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.20روپے سے بڑھ کر41.25روپے اورقیمت فروخت41.45روپے سے بڑھ کر41.50روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.20روپے سے بڑھ کر42.25روپے اورقیمت فروخت42.45روپے سے بڑھ کر42.50روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں :تھری ڈی پرنٹنگ میں ماہر امریکی باپ بیٹا 4 لاکھ ڈالر کی لگژری کار بنانے میں کامیاب

بدھ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔