دلیپ کمار اپنا آبائی گھر پشاور کے عوام کو تحفے میں پیش کرنا چاہتے تھے۔بھتیجے کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دلیپ کمار اپنا آبائی گھر پشاور کے عوام کو تحفے میں پیش کرنا چاہتے تھے۔بھتیجے کا دعویٰ
دلیپ کمار اپنا آبائی گھر پشاور کے عوام کو تحفے میں پیش کرنا چاہتے تھے۔بھتیجے کا دعویٰ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے بھتیجے فواد اسحاق نے کہا ہے کہ دلیپ کمار اپنا آبائی گھر جو پشاور میں واقع ہے، پشاور کے عوام کو تحفے کے طور پر پیش کرنے کے خواہش مند تھے۔

تفصیلات کے مطابق سرحد چیمبر آف کامرس کے سابق سربراہ اور صنعتکار فواد اسحاق نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دلیپ کمار کے پشاور میں واقع آبائی گھر کا قانونی مختار نامہ (پاور آف اٹارنی) ان کے نام پر ہے۔

گفتگو کے دوران صنعتکار فواد اسحاق نے کہا کہ 9 سال قبل سن 2012ء میں دلیپ کمار نے اپنی جائیداد کا مختار نامہ تیار کروایا۔ میرے چچا دلیپ کمار کے دل میں آبائی شہر پشاور کے عوام کیلئے بہت عزت و احترام موجود ہے۔

فواد اسحاق نے کہا کہ دلیپ کمار اپنا گھر پشاور کے عوام کو تحفتاً دینے کے خواہش مند تھے۔عشروں بعد بھی دلیپ کمار کے دل سے اپنے آبائی شہر پشاور کی محبت ختم نہیں ہوئی۔ اگر یہ گھر پشاور کے عوام کو دے دیا جائے تو ان کی دیرینہ خواہش پوری ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  آئمہ بیگ کو ایف بی آر نے اثاثے چھپانے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا

Related Posts