گلوکارہ آئمہ بیگ کو ایف بی آر نے اثاثے چھپانے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلوکارہ آئمہ بیگ کو ایف بی آر نے اثاثے چھپانے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا
گلوکارہ آئمہ بیگ کو ایف بی آر نے اثاثے چھپانے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ایف بی آر نے اثاثے چھپانے پر آئمہ بیگ کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ ایف بی آر نے گلوکارہ کا آڈٹ کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

اثاثے چھپانے والے گلوکار و ادکارہ ایف بی آر کے ریڈار پر آگئی۔ ذرائع کے مطابق آئمہ بیگ کا سال 2019، 2020 کے اثاثوں کا آڈٹ کیا جا رہا ہے۔

گلوکارہ نے ایف بی آر سے بینک ٹرانزیکشن بھی چھپائی۔ ایف بی آر نے آئمہ بیگ سے دو سال کے اثاثہ جات اور بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات طلب کر لیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کو جواب جمع کرانے کیلیے پندرہ روز کی مہلت دے دی۔

ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے مقررہ وقت تک جواب جمع نہ کروایا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ خان کے شوہرفیصل راؤکی دوسری بیوی منظرِ عام پر آگئی، حیرت انگیز انکشافات

Related Posts