مشکل فیصلے کرنے والی قومیں ہمیشہ ترقی کرتی ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کا خطاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چلاس: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل فیصلے کرنے والی قومیں ہمیشہ ترقی کرتے ہیں جبکہ ایسی قوموں نے کبھی ترقی نہیں کی جو مشکلات سے گھبراتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے آج گلگت بلتستان میں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیرات کا معائنہ کیا جس کے دوران وزیرِ اعظم کو تعمیرات کے حوالے سے ڈاکومنٹری دکھائی گئی اور بریفنگ بھی دی گئی۔

بعد ازاں چلاس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ قوم ترقی کرتی ہے جو انسانوں کی قدر کرتی ہو۔ ہم نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ کیا اور ہم مزید ڈیمز بنانا چاہتے ہیں۔

اجتماع سے خطاب کے دوران وزیرِ اعظم نے کہا کہ اگر انصاف کیا جائے تو قومیں ظلم سے آزاد ہوجاتی ہیں۔ زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے والے طبقات کو آگے لے کر آنا ایک قوم کا کام ہوتا ہے۔

دورانِ خطاب وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم نے غلط فیصلے بھی کیے۔ ہم نے فرنس آئل باہر سے منگوا کر اس سے بجلی بنانا شروع کی جس سے مہنگائی بڑھی۔ مہنگائی بڑھنے سے سب سے زیادہ غریب آدمی متاثر ہوتا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس دریاؤں سے اتنی زیادہ بجلی بن سکتی تھی کہ اس سے ہمارے مسائل حل ہوجاتے، لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا۔ ہم سے پیچھے رہنے والے ممالک آج ہم سے آگے نکل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی تاریخ  تیسرا بڑا ڈیم بنانے والے ہیں جس کا نام دیامر بھاشا ہے۔ چین نے 5000 بڑے ڈیم بنائے ہیں جبکہ اس کی تعمیر کا فیصلہ 50 سال قبل ہوا۔ اس سے بہتر ڈیم کی جگہ ہو ہی نہیں سکتی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ اعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ، ڈیم کی تعمیر کا جائزہ