Friday, March 29, 2024

منیب بٹ نے ٹرانسجینڈر کا کردار ادا کرنے کیلئے خود میں کیا تبدیلیاں کیں؟ جانئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکار منیب بٹ اپنے نئے ڈرامے ’سرِ راہ‘ میں ٹرانسجینڈر اسسٹنٹ کمشنر کا کردار ادا کریں گے۔

گزشتہ دنوں اداکار منیب بٹ ڈرامے کی تشہیر کے سلسلے میں ایک ٹاک شو میں نظر آئے جہاں پر انہوں نے ڈرامے میں اپنے کردارکے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر مجھے ڈرامے میں اس کردار کی پیشکش نہیں ہوئی تھی بلکہ دوسرے کردار کی آفر کی گئی تھی لیکن وہ انھیں پسند نہیں آیا تھا سی لئے انہوں نے اس کردار کو کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تیاریاں مکمل، مہمانوں میں کون کون شامل ہے؟

منیب بٹ نے کہا کہ مجھے ڈرامے میں ٹرانسجینڈر اسسٹنٹ کمشنر کا کردار پسند آیا تھا، میں نے ڈرامے کے ڈائریکٹر سے کہا کہ میں اس کردار کو کرنا چاہتا ہوں، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کردارکیلئے کسی اور کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اداکار کے مطابق انہوں نے اس کردار کی کچھ ویڈیوز بناکر ڈائریکٹر کو بھیجیں جو کہ انھیں پسند آئیں اور انہوں نے مجھے اس کیلئے منتخب کرلیا۔

منیب بٹ نے بتایا کہ انہوں نے اس کردار میں مکمل طور پرڈھلنے کیلئے اپنے ہاتھوں کے بال بھی صاف کروائے تھے۔

ڈرامے میں منیب بٹ کے ہمراہ معروف اداکارہ صبا قمر بھی نظر آئینگی۔ ڈرامے کو ڈریمز انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے اور یہ اے آروائی ڈیجیٹل پر پیش کیا جائے گا۔