ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، قومی ٹیم کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سڈنی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹریننگ کا آغاز کل سے کرے گی۔

کیپ ٹاؤن میں ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی کل ہوگی، تقریب میں تمام ٹیموں کی کپتان بھی شریک ہونگی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنے افتتاحی میچ سے پہلے دو پریکٹس میچز کھیلے گی، پہلا پریکٹس میچ بنگلہ دیش کے خلاف چھ فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان اور میزبان ٹیم ساوتھ افریقہ 8 فروری کو مدمقابل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 8 میں کمنٹری کرینگے یا نہیں؟ رمیز راجا کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ بی میں شامل ہے، پاکستان کے ساتھ گروپ بی میں انگلینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میگا ایونٹ میں 10 خواتین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی ، ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023ء کا فائنل میچ 26 فروری کو شیڈول ہے جبکہ 27 فروری فائنل کا ریزرو ڈے ہوگا۔

Related Posts