معاشی بحران کے باوجود پاکستان ٹیم سری لنکا کا دورہ کرے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معاشی بحران کے باوجود پاکستان ٹیم سری لنکا کا دورہ کرے گی
معاشی بحران کے باوجود پاکستان ٹیم سری لنکا کا دورہ کرے گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی ٹیم رواں سال جولائی اگست میں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کیلئے سری لنکا کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہے اور ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے والے ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لیے اپنے دورے میں توسیع کرے گی، یہ تصدیق سری لنکا میں شدید مالیاتی بحران کے درمیان سامنے آئی ہے جب ملک اپنے 51 بلین ڈالر کے بیرونی قرضے میں نادہندہ ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ سے عین قبل سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے تاہم تاریخوں اور مقامات کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے پاس آنے والے 12 مہینوں کا ایک پیک شیڈول ہے کیونکہ سری لنکا سیریز اور ایشیا کپ سے قبل پاکستان جون میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گا۔

خیا ل رہے کہ پاکستان اگلے سال دو میگا ایونٹس میں بھی شرکت کرے گا جس میں آسٹریلیا میں 2022ء کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور بھارت میں 2023ء کا ون ڈے ورلڈ کپ شامل ہے، قومی ٹیم افغانستان، نیدرلینڈز، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیخلاف دو طرفہ سیریز بھی کھیلے گی۔

واضح رہے کہ اس ماہ کے اختتام میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف مکمل ہوم سیریز کا اختتام کیا جس میں ٹیسٹ میچ اور ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی جبکہ ون ڈے میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ویسٹ انڈیز سیریز کے دوران بائیو سیکیور ببل سمیت کورونا وائرس کی پابندیوں کو ہٹا دیا کیونکہ ملک میں انفیکشن کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔

سری لنکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان اس سال آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل 7 ٹی ٹونٹی میچوں کے لیے انگلینڈ کی میزبانی بھی کرے گا۔

Related Posts