پونم پانڈے کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ سامنے آنے لگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پونم پانڈے کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ سامنے آنے لگا
پونم پانڈے کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ سامنے آنے لگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کینسر کے مرض سے آگاہی کیلیے اپنی موت کی خبر شیئر کرنے والی بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کے خلاف اندراج مقدمہ کا مطالبہ سامنے آنے لگا ہے۔

سوشل میڈیا پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات، صارفین، صحافی، صحت کے شعبے سے منسلک حضرات و دیگر پونم پانڈے کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں، کیونکہ اداکارہ و ماڈل نے اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلا کر ان کو پریشان کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر فلن ریمیڈیوز نے لکھا کہ اگر پونم پانڈے واقعی مر چکی ہے تو پولیس اس کی اچانک موت کی تحقیقات کرے، لیکن اگر وہ زندہ ہے تو اس کے خلاف جھوٹی خبر پھیلا کر لوگوں کو پریشان کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے۔

صحافی و پبلسٹی فلن ریمیڈیوز نے مطالبہ کیا ہے کہ ممبئی پولیس پونم پانڈے کی موت سے متعلق معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے۔

انہوں نے اشارہ دیا کہ اگر پولیس فوری طور پر کارروائی کرنے میں ناکام رہتی ہے تو اداکارہ و ماڈل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

صحافی و پبلسٹی نے معاملے کو بڑے پیمانے پر غلط معلومات کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والے عوامی فساد کا سبب قرار دیا اور اس حوالے سے احتساب اور اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔

گزشتہ روز پونم پانڈے کی سروائیکل کینسر کے باعث موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی تھی جس کی تصدیق ان کی سوشل میڈیا ٹیم نے بھی کی تھی۔

لیکن آج صبح انسٹاگرام پر اداکارہ و ماڈل کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ زندہ ہیں، انہوں نے سروائیکل کینسر سے آگاہی کیلیے موت کی جھوٹی خبر پھیلائی تھی تاکہ لوگ اس بیماری کے بارے میں جان سکیں۔

Related Posts