نجکاری عمل تیز کرنے کا حکومتی فیصلہ، رواں سال 500 ارب کی نان ٹیکس آمدنی متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نجکاری عمل تیز کرنے کا حکومتی فیصلہ، رواں سال 500 ارب کی نان ٹیکس آمدنی متوقع
نجکاری عمل تیز کرنے کا حکومتی فیصلہ، رواں سال 500 ارب کی نان ٹیکس آمدنی متوقع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وفاقی حکومت نے اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس سے رواں مالی سال کے دوران 500 ارب روپے کی نان ٹیکس آمدنی متوقع ہے۔

حکومت کی طرف سے آر ایل این جی کے 2 منصوبے نجکاری مشن کے لیے اہم ہیں جس سے مجموعی طور پر 330 ارب روپے کا حصول متوقع ہے جبکہ جون 2020ء تک نجکاری سے 500 ارب روپے حاصل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں 12روپے فی کلواضافہ کردیاگیا، گھریلو سلنڈر مہنگا ہوگیا

وفاق نے سروسز ہوٹل، ایس ایم ای بینک، کنونشن سینٹر اور نجکاری عمل کی ترجیحی فہرست میں شامل اداروں کی نجکاری 2020ء کے پہلے مہینے تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ نجکاری کمیشن نے آئسکو اور حبکو جیسی الیکٹرک کمپنیوں کو بھی نجکاری منصوبے کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ کے تحت نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں حکومت نے درجن بھر سرکاری اداروں کی نجکاری شروع کرنے کی اجازت دے دی جبکہ دو بجلی گھروں کی اسٹرٹیجک فروخت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

چیئرمین نجکاری کمیٹی عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں کیے گئے فیصلے کے مطابق ایل این جی سے چلنے والے دو بجلی گھروں کی فروخت سے 3 کھرب روپے کی نان ٹیکس آمدن ہوگی جبکہ اسلام آباد الیکٹرک کمپنی (آئیسکو) اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی نجکاری بھی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  حکومت نے درجن بھر سرکاری اداروں کی نجکاری شروع کرنے کی اجازت دے دی

Related Posts