ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ
ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد: صدر کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ پاکستان میں پی ایس ایل کے بعد دوسرا بڑا کرکٹ ایونٹ سمجھا جاتا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں صدر کے پی ایل کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے ویرات کوہلی کو شرکت کا دعوت نامہ بھیجا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آنجہانی آسٹریلین کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کیلئے خراجِ تحسین کا منفرد انداز

ثانیہ مرزا نے اطالوی ڈنر ڈیٹ کی خوبصورت تصویر شیئر کردی

ویڈیو پیغام میں عارف ملک نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں ویرات کوہلی کھلاڑی کی حیثیت سے اور مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوسکتے ہیں۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے ذریعے بھارتی ٹیم کوامن کا پیغام دیا جارہا ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے صدر نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بھارتی کھلاڑی بھی ہماری لیگ میں شامل ہوں اور کرکٹ کو پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کا ذریعہ بنایا جائے۔ آج کل لیگ کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں۔

عارف ملک نے کہا کہ مظفر آباد اسٹیڈیم میں کشمیر پریمیئر لیگ کا دوسرا سیزن منعقد ہوگا جس کے میچز یکم اگست سے شروع ہوجائیں گے۔ پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کے موقعے پر کے پی ایل کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لیگ کا فائنل میچ تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا۔ شائقینِ کرکٹ کے پی ایل کے ساتھ ساتھ فینٹیسی لیگ بھی دیکھ سکیں گے جس میں سری نگر اور مظفر آباد کی ٹیموں کو ورچؤلی کھیلتا ہوا دکھایا جائے گا۔ 

Related Posts