پاکستان میں 11 ہزار 940 افراد کورونا وائرس کا شکار، اموات کی تعداد 253 ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Death toll rises to 253 as coronavirus infects 11,940 people across Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان میں ہفتے کے روز ناول کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد11940 ہوگئی ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر ہلاکتیں 253 ہوگئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا5046  مریضوں کا مثبت ٹیسٹ کیا گیا ، سندھ میں 3945 ، خیبرپختونخوا میں 1708 ، بلوچستان میں 656 ، گلگت بلتستان میں 307 ، اسلام آباد میں 223 اور آزاد کشمیر میں 55 مریضوں میں وبائی مرض کی تشخیص کی جاچکی ہے،اب تک ملک میں 2755 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کی وباء کے باعث وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران سندھ بھر کی مسجد میں تراویح کی نماز کو 3سے 5افراد تک محدود کردیاہے اور شہریوں سے گھر پر ہی نماز پڑھنے کی درخواست کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کاکہناہے کہ صوبہ بھر کی مساجد کھلی رہیں گی اور نماز تراویح معمول کے مطابق ادا کی جائے گی لیکن صرف عملے کو ہی شرکت کی اجازت ہوگی کیونکہ خدشہ ہے کہ اگر بڑے اجتماع سے گریز نہ کیا گیا تو کوروناوسیع پیمانے پر پھیل جائے گا۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا 9مئی تک لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کا فیصلہ

دوسری جانب وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن ، سول سوسائٹی اور علمائے کرام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے حکومت کیساتھ مل کر کام کریں۔

ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف قومی بیانیہ کی ضرورت ہے اور سب کو اس جنگ کو لڑنے کے لئے حکومت سے مل کر کام کرنا چاہئے۔

 

معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت ملک میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خلاف جنگ میں حکمت عملی کو بہتر بنانے کے لئے حزب اختلاف کی تعمیری تنقید کا خیرمقدم کرے گی۔

Related Posts