وفاقی حکومت کا 9مئی تک لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کا 9مئی تک لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا 9مئی تک لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی حکومت کا 9مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا فیصلہ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزراء علاوہ صوبائی وزرائے اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق تجاویز پر غور ہوا۔

اجلاس میں وفاقی حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے توسیع کا فیصلہ کیا، جب کہ صوبائی حکومتیں صوبوں میں صورتحال کے مطابق فیصلہ کرنے کی پابند ہیں۔جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ اجلاس میں صوبوں نے بھی اپنی تجاویز دیں ہیں اور فیصلہ کیا گیا کہ رمضان میں سحر اور افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی،جب کہ لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال 9 مئی 15 رمضان المبارک تک برقراررکھی جائیگی، جبکہ ان فیصلوں پر عملدرآمد کے صوبے پابند ہوں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں،اگر عوام احتیاط کریں گے توعید کے بعد مزید بہتری آئے گی،وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہدایات پر صحیح طریقے سے عمل ہوگا تو معلومات زندگی شروع ہوسکتے ہیں، اگر احتیاط نہیں کی گئی تو عید الفطر بھی لاک ڈاؤن میں گزارنی پڑے گی۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اب تک57 لاکھ خاندانوں میں 69 ارب روپے تقسیم کیے ہیں، اور احساس ایمرجنسی ریلیف پروگرام رمضان میں بھی جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ پاک فوج سول انتظامیہ کی بھرپورمدد کررہی ہے۔

Related Posts