بسکٹ کھانے سے خوبرو ماڈل موت کی وادی میں چلی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بسکٹ کھانے سے خوبرو ماڈل موت کی وادی میں چلی گئی
بسکٹ کھانے سے خوبرو ماڈل موت کی وادی میں چلی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: بسکٹ کھانے کی وجہ سے امریکہ میں 25 سالہ برطانوی ماڈل الرجی کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی۔

برطانوی ماڈل کو مونگ پھلی سے شدید الرجی تھی اور بسکٹ کھانے کے نتیجے میں اسی الرجی کے سبب وہ موت کی وادی میں چلی گئی۔

برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماڈل اور رقاصہ اورلا بیگزینڈیل نے امریکہ میں ’لیو سٹیورڈ‘ نامی سٹور سے بسکٹ خریدے جس کے پیکٹ پر یہ درج نہیں تھا کہ اس کے اجزائے ترکیبی میں مونگ پھلی بھی شامل تھی۔

برطانوی ماڈل کے خاندان کے مطابق اورلا نے یہ بسکٹ امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں کھائے تھے جہاں وہ ایک ڈانس کمپنی کے تحت ’ایلس اِن دا ونڈرلینڈ‘ کے ایک میوزیکل ورژن پر کام کر رہی تھیں۔

ان کی بیٹی مونگ پھلی سے ہونے والی الرجی کا ’ہمیشہ خیال رکھتی تھیں‘ اور وہ کبھی اپنے ایپی پین کے بغیر گھر سے باہر نہیں نکلتی تھیں۔

Related Posts