مقبوضہ کشمیر میں آج سے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نےمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کےخلاف ڈوزئیرتیارکرلیا
پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کےخلاف ڈوزئیراقوام متحدہ میں پیش کرےگا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری نگر: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کردیا۔ کشمیری رہنماؤں کو نظر بند کرکے پوری وادی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ 

بھارتی حکومت نے وادی میں  مزید 70 ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  کرفیو کے دوران تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں متعدد رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے اور تمام کشمیری رہنماؤں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔وادی میں براڈ بینڈ سروس سمیت ہر طرح کی انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی اضافی فوج تعینات کیے جانے کے بعد وادی کی صورتحال تشویشناک ہے۔ بھارتی فورسز کے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کی بازگشت اب بین الاقوامی سطح پر بھی سنائی دے رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ مودی سرکار کے صدارتی آرڈیننس کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی گئی ہے اور مقبوضہ کشمیر کو وفاقی اکائی بنا دیا گیا ہے ۔ 

Related Posts