بلوچستان کے علاقے ضلع بولان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان کے علاقے ضلع بولان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے علاقے ضلع بولان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے بلوچستان کے ضلع بولان میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے اب گم میں بڑی کارروائی خفیہ اطلاع پر گئی تھی۔ مارے گئے دہشتگرد کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی تیاریاں کررہے تھے۔

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دہشتگردوں کو سرنڈر کرنے کا کہا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کی شروع کر دی تاکہ فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے تاہم ان کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا۔ پکڑے جانے والے اسلحہ میں ایس ایم جی ، پسٹلز ، 5 کلو دھماکہ مواد اور دیگر سامان شامل ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت اکرم زہری ، احمداللہ، سکندر اور شادی خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ بھی درج کرلیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں : عظیم مقصد کے حصول کے لیے پیپلزپارٹی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے، مولانا فضل الرحمان

Related Posts