عالمی مارکیٹ میں اچانک بڑی گراوٹ! خام تیل ساڑھے 5 فیصد سستا ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نرخ گزشتہ تین ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئے۔ اس کمی کی وجہ قطر اور امریکی حکام کے بیانات بنے جن سے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے سفارتی حل کی امید پیدا ہوئی۔

برینٹ خام تیل کے فیوچر معاہدے 4 ڈالر 44 سینٹ یا 5.3 فیصد کمی کے بعد 79 ڈالر 33 سینٹ فی بیرل پر آ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 4 ڈالر 52 سینٹ یا 5.6 فیصد گر کر 75 ڈالر 82 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

دونوں بینچ مارک خام تیل کی قیمتیں 13 جولائی کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بتایا کہ ایران اور عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز سے مزید بحری جہازوں کی آمد و رفت بحال کرنے کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم حتمی معاہدہ ابھی طے نہیں پایا۔

Related Posts