محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ، جو ”پروفیسر” کے نام سے مشہور ہیں، نے کراچی یونیورسٹی (KU) میں بی ایس ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز (HPESS) پروگرام میں داخلہ لے لیا۔

محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی طرف سے ایک سووینئر وصول کیا، جنہوں نے انہیں ادارے میں خوش آمدید کہا۔

سابق کپتان نے بتایا کہ وہ نوجوانی میں کرکٹ کی وجہ سے اپنی پڑھائی مکمل نہیں کر پائے تھے۔42 سالہ کھلاڑی نے گزشتہ سال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد بہترین موقع سے فائدہ اٹھانے کی امید ظاہر کی۔

پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے محمد حفیظ کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان دنوں جسمانی تربیت بہت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:شاہین آفریدی کے نکاح کی تصاویر سامنے آگئیں

انہوں نے دیگر طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے آپ کو کھیلوں اور سرگرمیوں میں مصروف رکھیں جس سے وہ جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند رہیں گے۔