کراچی میں احمدیوں کی عبادت گاہ پر حملہ، مینار توڑ دیئے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں احمدیوں کی عبادت گاہ پر حملہ، مینار توڑ دیئے گئے
کراچی میں احمدیوں کی عبادت گاہ پر حملہ، مینار توڑ دیئے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:شہر قائد میں نامعلوم افراد نے احمدی برادری کی عبادت گاہ میں توڑ پھوڑ کی، اس دوران احمدیوں کی عبادت گاہ کے مینار توڑ دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق سہ پہر تقریباًساڑھے تین بجے نا معلوم شرپسندوں کی جانب سے احمدیہ کمیونٹی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے عبادت گاہ کے میناروں کو نقصان پہنچایاگیا۔

احمدیہ ہال، اقلیتی برادری کے لیے عبادت گاہ کا درجہ رکھتا ہے، مقامی لوگوں کے مطابق، اس ہال کو 1950 کی دہائی میں تعمیر کیا گیا تھا۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو، جو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے، میں دکھایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں نے شرپسندوں کو باز رکھنے کی کوشش کی لیکن وہ مشتعل ہجوم کو قابو کرنے میں ناکام رہے۔ پولیس نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔

ایس ایچ او پریڈی سجاد خان نے کہا،کمیونٹی پولیس کے ساتھ رابطے میں ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کمیونٹی آگے نہیں آئی تو ہم مقدمہ درج کرائیں گے۔

احمدی برادری کے ترجمان عامر محمود نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ پولیس حملہ آوروں کو قابو کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں ان کی برادری کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عامر محمود نے مزید کہا کہ مارٹن روڈ پر واقع ان کی ایک اور عبادت گاہ میں 18 جنوری کو توڑ پھوڑ کی گئی۔ ”مقدمہ درج کیا گیا لیکن کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:شکر گڑھ میں کھیتوں سے بچے کی خون میں لت پت لاش برآمد

کمیونٹی کے ایک سینئر رکن نے دعویٰ کیا کہ اس طرح کے واقعات کے بعد، وہ خود کو ”غیر محفوظ” محسوس کررہے ہیں، واضح رہے کہ قانونی کارروائی کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

Related Posts