سماجی فاصلہ ضروری ہے۔دورۂ انگلینڈ کے دوران کورونا وائرس پر قومی کرکٹ ٹیم کو بریفنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سماجی فاصلہ ضروری ہے۔دورۂ انگلینڈ کے دوران کورونا وائرس پر قومی کرکٹ ٹیم کو بریفنگ
سماجی فاصلہ ضروری ہے۔دورۂ انگلینڈ کے دوران کورونا وائرس پر قومی کرکٹ ٹیم کو بریفنگ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو دورۂ انگلینڈ کے دوران آج کورونا وائرس کی روک تھام پر بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ  اگر بیمار ہونے سے بچنا ہے تو سماجی فاصلہ بے حد ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے شہر ورسسٹرشائر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بریفنگ دی گئی۔

پیغام میں کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ڈائریکٹر میڈیکل اور اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے قومی کرکٹ ٹیم کو وائرس کی روک تھام کیلئے بریفنگ دی۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق ورسسٹر شائر میں قومی کرکٹ ٹیم کو کورونا وائرس سے روک تھام کے  قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا گیا جبکہ دورۂ انگلینڈ کے دوران کرکٹ کا تربیتی پلان اور میچ سے قبل مشقوں کے بارے میں بھی آگہی دی گئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے 20 کھلاڑی  انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لئے چارٹرڈ فلائٹ سے مانچسٹر روانہ ہوگئے۔

مانچسٹر پہنچنے پر اسکواڈ کو ورسسٹرشائر بھیج دیا گیا جہاں کھلاڑی 14 روزہ قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ٹیسٹ سے گذریں گے۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کیلئے  مانچسٹر روانہ

Related Posts