قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کیلئے چارٹرڈ فلائٹ سے مانچسٹر روانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan cricket squad departs for England tour

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :پاکستان کرکٹ ٹیم کے 20 کھلاڑی  انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لئے آج چارٹرڈ فلائٹ سے مانچسٹر روانہ ہوگئے ہیں۔

مانچسٹر پہنچنے پر اسکواڈ کو ورسٹر شائر پہنچایا جائے گا جہاں کھلاڑی 14 روزہ قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ٹیسٹ سے گذریں گے ۔

انگلینڈ روانہ ہونیوالوں  میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ، نائب کپتان بابر اعظم ، عابد علی ، اسد شفیق ، فہیم اشرف ، فواد عالم ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، امام الحق ، خوشدل شاہ ، محمد عباس ، موسیٰ خان ، نسیم شاہ ، روحیل نذیر ، سرفراز احمد ، شاہین شاہ آفریدی ، شان مسعود ، سہیل خان ، عثمان شنواری ، اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

کلف ڈیون اور وقار یونس جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹیم کو جوائن کرینگے جبکہ شعیب ملک 24 جولائی تک ٹیم کا حصہ بن جائینگے۔

بدھ کے روز چار ریزرو کھلاڑیوں میں سے صرف عمران بٹ کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ بلال آصف ، محمد نواز اور موسیٰ خان کے ٹیسٹ منفی تھے۔

مزید پڑھیں: 10 کھلاڑی کورونا کا شکار، دورہ انگلینڈ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے 10 کھلاڑیوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد ان کھلاڑیوں کی برطانیہ روانگی موخر کردی گئی تھی تاہم کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد ان کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کا حصہ بننے کیلئے برطانیہ بھجوایا جائے گا۔

Related Posts