دُنیا بھر میں کورونا سے 5 کروڑ 53 لاکھ افراد متاثر، 13 لاکھ 32 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 5 کروڑ 53 لاکھ افراد متاثر، 13 لاکھ 32 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 5 کروڑ 53 لاکھ افراد متاثر، 13 لاکھ 32 ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ 53 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ 13 لاکھ 32 ہزار سے زائد انتقال کر گئے ہیں۔ 

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 5 کروڑ 53 لاکھ 49 ہزار 408 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 3 فیصد یعنی 13 لاکھ  32 ہزار 328 افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 99 ہزار776  فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 55 لاکھ 25 ہزار 843 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ84  لاکھ 91 ہزار237 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 54 لاکھ 26ہزار67 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، فرانس اور روس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے، برطانیہ 7ویں، ارجنٹینا 8ویں، اٹلی 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں: بختاور زرداری کی منگنی میں کورونا رپورٹ لازمی، شدید ردِ عمل

Related Posts