پاکستان میں کورونا کے 2000 سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 33 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2000 سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 33 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2000 سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 33 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس نے 33 مزید شہریوں کی جان لے لی۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 61 ہزار 82 افراد متاثر جبکہ 7 ہزار 193 جاں بحق ہوئے۔ 

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 49 لاکھ 79 ہزار 939 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29ہزار 378 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 29ہزار سے تجاوز کر گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 56 ہزار528 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 42 ہزار615 ، پنجاب میں 1 لاکھ 11ہزار47 جبکہ اسلام آباد میں 24 ہزار 444 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 16ہزار447، آزاد کشمیر میں 5 ہزار538 جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 461افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ سندھ میں ہوئیں۔ 

سندھ میں  2 ہزار751،  پنجاب میں 2 ہزار492، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار315، اسلام آباد میں 260، گلگت بلتستان میں 93، بلوچستان میں 156جبکہ آزاد کشمیر میں 126 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ،حکومت کاجلسے، جلوسوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Related Posts