دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 35 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 6 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 35 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 6 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 35 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 6 ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 35 لاکھ  افراد متاثر ہوئے  جبکہ وائرس میں مبتلا ہونے والے 10 لاکھ 6 ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 35 لاکھ 52 ہزار 166افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (10 لاکھ 6 ہزار379) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ65 ہزار 318 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد76  لاکھ 64 ہزار 838ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 2 کروڑ48 لاکھ 80 ہزار 949 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم  متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور کولمبیا متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں پیرو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

پیرو کے بعد اسپین، میکسیکو، اور ارجنٹینا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے  نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 11 ہزار 516 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 474 جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 672 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 6 ہزار 474 افراد جاں بحق

Related Posts